دنیا کے سست ترین نو ممالک
دنیامیں 9 ملک ایسے ہیں جنہیں سست ترین ملک کہا جاتا ہے یعنی یہاں کے عوام بہت ہی سست سمجھے جاتے ہیں
مالٹا اس فہرست میں سب سے اوپر یورپی ملک مالٹا ہے جہاں کی 71.9فیصد آبادی کے پاس کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔اس کے ساحل خوبصورت اور وادیاں حسین ہیں۔
سوازی لینڈ افریقہ کے جنوب میں واقع اس ملک کے عوام میں سے69فیصد لوگ سکون میں رہنا پسند کرتے ہیں۔اگرآپ یہاں جائیں تو خود سست مت ہوجائیں بلکہ قدرتی مناظر سے لطف اٹھائیں.
سعودی عرب یہاں کے 68.8فیصد لوگ فارغ رہ کر کچھ بھی نہیں کرنا پسند کرتے ہیں۔خلیج فارس اور بحیرہ احمر میں گھرے ہوئے اس ملک کے عوام کے پاس کافی پیسہ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کچھ نہ کرنا پسند کرتے ہیں۔
سربیا یورپی ممالک میں دوسرا اور دنیا میں چوتھا سست ترین ملک سربیا ہے جہاں 68.3فیصد لوگ سستی کا شکار ہیں اور اپنی زندگی سے بہت خوش ہوتے ہیں۔خوبصورت پہاڑوں میں گھر ہوا یہ ملک آپ کا انتظار کررہا ہے۔
ارجنٹائن جنوبی امریکہ میں واقع یہ ملک ایک جانب پہاڑوں اور دوسری جانب بحراوقیانوس کے نیلگوں پانی میں واقع ہے۔یہاں کے68.2فیصد لوگ سستی کے مارے ہیں۔
مائیکرونیزیا بحرالکاہل میں واقع یہ ملک مختلف جزیروں پر مشتمل ہے اور دنیا بھر کے سیاح ادھر کا رخ کرتے ہیں۔یہاں کے 66.3فیصد لوگ سستی کا شکار ہیں۔
کویت عرب ممالک میں دوسرا ملک کویت ہے جو سست ممالک میں جگہ بنا سکا ہے۔اس کے 64.5فیصد لوگ کچھ بھی نہیں کرتے۔
برطانیہ ہر سال لاکھوں لوگ اس ملک کا منہ کرتے ہیں جبکہ یہاں کے 63فیصد لوگ کچھ بھی نہیں کرتے۔
متحدہ عرب امارات یہاں کے 62.5فیصد لوگ سستی کا شکار ہیں لیکن دوسرے ممالک جیسے پاکستان،بھارت اور بنگلہ دیش سے کئی لوگ یہاں روزگار کے لئے آتے ہیں۔ مشرق بعید کے اس ملک نے حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے لیکن اب بھی اس کے64.1فیصد لوگ سست اور کام سے عاری ہیں...!!!
هم کو Twitter پر فالو کریں
Comments
Post a Comment