اعلان 📢

مسجد کے سپیکر پر جیسے ہی یہ اعلان ہوا🗣

حضرات فلاں ابنِ فلاں نعوذباللہ توہینِ رسالت کا مرتکب ہوا ہے لہذا اس بدبخت گُستاخِ کو جہنم واصل کرنے کےلیے تمام عاشقانِ رسول فوراً محمدی چوک پہنچو!!!

پھر کیا تھا اعلان سنتے ہی ۔۔۔۔۔

دودھ میں پانی ملانے والا بھولا گُجر !

مرچوں میں پسی ہوئی اینٹیں ڈالنے والا محمد دین پنساری !

اپنے باس تک رشوت پہنچانے والا بابُو چپڑاسی !

ایک ہی بلیڈ سے کئی کئی داڑھیاں مونڈھنے والا بشیرا نائی !

کئی ہفتوں کے استعمال شُدہ گندے تیل میں
جلیبیاں بنانے والا مُنیرا حلوائی !

کھوتے اور مرے ہوئے جانوروں کا گوشت بیچنے والا ماجھا قصائی !

ساری رات فُحش فلمیں دیکھنے والا نوجوان
جمی پرنس  !

دھندہ کروانے والا ساقا کنجر !

لوگوں کو جعلی ادویات بیچنے والا میٹرک فیل ڈاکٹر راشد !

لوگوں کو دیسی کُپیاں اور چرس سپلائی کرنے والا کالی چرن پوڈری جہاز !

رشوت اور ناجائز فروشی کے بھتے سے اپنی جیبیں بھرنے والا انسپیکٹر حاجی مشتاق  !

اور اپنی یتیم بھتیجیوں کی جاہیداد پر ناحق قبضہ کرنے والا مولوی حاجی فضل کریم ! اور حاجی بھولا

سبھی کے سبھی اپنی دکانیں بند کر کے بغیر کوئی ثبوت مانگے گُستاخ کو جہنم واصل کرنے دوڑ پڑے!!!

Comments