مہنگائی! سب سے پہلے تو مشرف، زرداری اور ن لیگ کے ادوار کا تقابلی جائزہ لے لیتے ہیں، مندرجہ ذیل قیمتیں ان تینوں ادوار کے آخری ایام کی ہیںٖ تاکہ اندازہ ہوسکے کہ ہر دور میں کتنی مہنگائی ہوئی: دودھ: مشرف دور میں 25 روپے لٹر، زرداری دور میں 70 روپے اور ن لیگی دور میں 115 روپے لٹر، یعنی پچھلے دس برس میں دودھ کی قیمت میں نوے روپے اضافہ ہوا جو کہ 9 روپے سالانہ اضافہ بنتا ہے۔ آٹا: مشرف دور میں 13 روپے کلو، زرداری دور میں 30 روپے اور ن لیگی دور میں 41 روپے کلو - یعنی پچھلے دس برس میں آٹے کی قیمت میں 28 روپے اضافہ ہوا جو کہ تقریباً تین روپے سالانہ بنتا ہے۔ تندوری روٹی: مشرف دور میں تین روپے، زرداری دور میں چھ روپے اور ن لیگی دور میں دس روپے کی ہوگئی۔ یعنی پچھلے دس برس میں تندوری روٹی کی قیمت میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوا۔ انڈے: مشرف دور میں 48 روپے درجن، زرداری دور میں 86 روپے درجن اور ن لیگی دور میں 110 روپے درجن ہوگئے - یعنی پچھلے دس برس میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 62 روپے اضافہ ہوا جو کہ سالانہ پانچ روپے سے زائد بنتا ہے۔ باسمتی چاول (فائن کوالٹی): مشرف دور میں 85 روپے ک...