جے ایف 17 تھنڈر
پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے ہے کہ وہ جے ایف17 تھنڈر کی ٹیکنالوجی امریکا اور بھارت کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔ چینی اخبار کی بیجنگ کے سینا ملٹری نیٹ ورک کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تیار کردہ جنگی طیارے جے ایف 17تھنڈر کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ طے ہے کیونکہ جے ایف 17 کو امریکی لڑاکا ایف16پر برتری حاصل ہے۔جے ایف 17کے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے منہاس اسکوڈرن کے پاس زیر استعمال ہیں۔ منہاس پی اے ایف کا تیسرا سکواڈرن ہے جسے جے ایف 17سے اپ گریڈ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے ایف سیون پی سے بھی لیس کیا جائے گا جس چین کا تیارکردہ لڑاکاجہاز ہے جسے سے 802اے اینٹی شپ میزائل سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے۔سینا ملٹری رپورٹ کے مطابق جے ایف17اور ایف16کا جب موازنہ کیا جاتا ہے تو پاکستان اور چین کا مشترکا تیار کردہ جے ایف17 غالب ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے کوشش کی کہ وہ جے ایف 17 تک رسائی حاصل کرے اور اس کا تجزیہ کرے لیکن پاکستان نے امریکا کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہے کہ اس لڑاکا طیارے کی ٹیکنالوجی کی معلومات کا کسی سے تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور خاص کر بھارت اور امریکا کو اس کے متعلق کچھ نہیں بتایا جائے گا۔ جے ایف 17امریکی بحریہ کے ایف اے 18سے بھی ملتا جلتا ہے جس میں روس کا آر ڈی 93ٹربوفین سے بھی لیس ہے جس سے فیول انتہائی کم خرچ ہوتا ہے۔آر ڈی 93سوویت یونین کے بنائے گئے مگ29لڑاکاطیارے میں استعمال کیاگیاتھا اوراسے انجن کیلئے انتہائی سازگارسمجھاجاتاہے جے ایف17کی سیلزاینڈمارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈورخالدمحمودنے میڈیا کو بتایا کہ سات ہزار گھنٹے سے زائد دیرتک جے ایف 17تھنڈر طیارے کے ذریعے پرواز کی گئی ہے لیکن اس میں کوئی مسئلہ پیدانہیں ہوا چینی انجینئر اس کاوزن مزید کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ سپرسونک ایئرانٹیک کابھی استعمال کیاگیا ہے جے ایف17کی حالیہ جاری ہونیوالی تصویروں میں اسے تیزرفتارفضا سے زمین پرمارکئے جانیوالے میزائلوں سی ایم 400اے کے جی سے بھی لیس دکھایا گیا ہے ۔ایئرکموڈورخالدمحمود نے کہاکہ اس طیارے کو مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ یہ طیارہ چار ایس ڈی 10 ایئر ٹو ایئرمیزائل لے جاسکتاہے تاہم فضائیہ اس میں اضافی ایندھن کے ٹینک استعمال کرنے کاجائزہ لے رہی ہے اور ہم ایک ہزار لٹرایندھن کے2 سے 3اضافی ٹینک لے جانے کی کوشش کررہی ہے ۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جے ایف17تھنڈر طیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے اس سے انکارکردیا کیونکہ پاکستا ن اورچین کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے تحت اس ٹیکنالوجی کے بارے میں امریکہ اوربھارت کو کچھ نہیں بتایاجائیگا.
فیس بک پر Follow کریں
Comments
Post a Comment