تحریر: مقبول احمد سلفی اسلامک دعوۃ سنٹر،شمالی طائف (مسرہ) سعودی عرب اسلامک ایپس کی دنیا کا ایک مشہور ومعروف نام زاہد حسین چھیپا ہے جن کا تعلق کراچی سے ہے ۔ 1998 سے آئی ٹی سے جڑکر سافٹ ویرانجینئرنگ کا کام کررہے ہیں ۔ اللہ تعالی نے2007 میں ان کے دل میں ایک نیک منصوبہ ڈال دیا اور اس پر کئی سال تک محنت کرتے رہے بالآخر قرآن وحدیث کا ایک منفرد ایپ(اسلام 360) وجود میں آیا اور آج دوسو کے قریب ممالک میں یہ ایپ قرآن وحدیث کی روشنی پھیلارہا ہے ۔یہ ایپ اپنے اندرقرات،تجوید، ترجمہ ،تفاسیر اور کتب احادیث کےسیکڑوں نسخے رکھتا ہے ۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ایک کلک پر قرآن یا حدیث کا مطلوبہ مواد فوراسامنے حاضر کردیتا ہے ۔سرعت تلاش کی اس ممتازخوبی سےجہاں علماء وطلباء نے فائدہ اٹھایا وہیں عوام نے بھی بیحد آسانی سے دین کو دلائل کے ساتھ جاننا شروع کردیا ۔ یہ بات قبوریوں کو پسند نہ آئی اور انہیں بھی پسند نہ آئی جو بزرگوں اور اماموں کی بات کو دین سمجھ رہے ہیں لہذا ان لوگوں نے زاہد حسین اور ان کےتیار کردہ ایپ کے خلاف پروپیگنڈےکرنا شروع کردیا۔ میں زاہد حسین صاحب کو اچھی طرح جانتا ہوں ،مختلف مواقع ...