پانامہ پیپر نواز شریف
ایک ریسٹورنٹ میں مٹن کڑاہی بن رہی تھی۔ ایک شخص آیا اور کڑاہی میں جھانک کر پکانے والے سے کہا کہ ابھی گوشت گلنے میں 15 منٹ لگیں گے۔
بھئی کڑاہی کا آرڈر دیا کسی نے، پکانے والا کوئی،
تم نے اپنی بہن کا رشتہ دینا ھے جو مشورہ دے رھے ہو؟
ایک آدمی صبح سویرے سڑک پر اپنی موٹرسائکل کو ککیں مار رہا تھا لیکن وہ سٹارٹ نہیں ہوری تھی۔ ایک شخص آیا اور اسے کہا کہ اسے زمین پر لٹاؤ، سٹارٹ ہوجائے گی۔
بھئی موٹرسائکل ہنڈا والوں کی، چلانے والا کوئی،
تم نے اپنی بہن کا رشتہ دینا ھے جو اتنے ہلکان ہو رہے ہو؟
ایک شخص حجام سے کٹنگ کروا رہا تھا۔ پیچھے بیٹھے شخص نے کہا کہ گردن سے بال ابھی مزید چھوٹے ہونے چاہیئں۔
بھئی بال کاٹنے والا کوئی، کٹوانے والا کوئی اور،
تم نے اپنی بہن کا رشتہ دینے کو اس کے بال ٹھیک کروا رہے ہو؟
ایک بنک کے باہر بل جمع کروانے والوں کی لائن لگی تھی۔ ایک شخص آیا اور ان سے لائن سیدھی کرنے کو کہنے لگا۔
بھئی بل جمع کروانے والے لوگ کوئی اور، بل لینے والا بنک کوئی اور،
تم نے اپنی بہن کا رشتہ دینا ھے جو لائنیں سیدھی کروا رھے ہو؟
دو دن پہلے لندن میں جمائمہ کی رہائش گاہ کے باہر ن لیگ کے سپورٹرز نے عمران خان کے خلاف احتجاج کیا۔
بھئی پانامہ لیکس میں نام آیا شریف فیملی کا، پانامہ پیپرز لیک کئے انٹرنیشنل صحافیوں نے،
پٹواریوں نے عمران خان کو اپنی بہن کا رشتہ دینا ھے جو اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں؟؟؟؟
بشکریہ باباکوڈا فیس بک پیج
Comments
Post a Comment